ہیڈلائنز


اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب ریفرنس کی سماعت

Written by | روزنامہ بشارت

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب ریفرنس کی سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے ہائی کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ پرحکم امتناع کے فیصلے کی مصدقہ نقول عدالت میں کاپی پیش کی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 جنوری تک اسٹے آرڈر دے رکھا ہے جس کے بعد عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے ناقابل ضمانت وارنٹ اور اشتہاری قرار دینے کے احتساب عدالت کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پرعدالت نے 17 جنوری تک حکم امتناع جاری کیا تھا۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ