ہیڈلائنز


فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے کیسوں سےنمٹنے کے لیے قائم کی جائیں گی اور ان کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع پاکستان کے مستقبل کے لیے بڑا نقصان ہے،قوم مشترکہ کوششوں سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نےکہا کہ کئی ممالک میں سزائے موت پر پابندی عائد نہیں اور پاکستان میں صرف دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں سزائیں دی جارہی ہیں جب کہ حکومت انسانی حقوق کے احترام کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے گی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتیں دہشت گردوں سے نمٹنے اور ان کے کیس چلانے کے لئے قائم کی جائیں گے اور ہم ان کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، مجرموں کو ثبوت کی بنیاد پر دفاع کا موقع دیا جائے گا جب کہ ماورائے عدالت سزائے موت کے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 53%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 13°C Mostly sunny
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ