ہیڈلائنز


خصوصی عدالتیں غیر معمولی مسئلے کا غیر معمولی حل ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں قومی لائحہ عمل کا حصہ اور غیر معمولی مسئلے کا غیر معمولی حل ہیں جن کے ذریعے دہشت گردوں کو سزائیں دلوائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا 6 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، سیاسی و قانونی مشیر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف  اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی اور قانونی نکات پر مشاورت کی گئی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر نے شرکا کو آپریشن ضرب عضب اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور پُرامن پاکستان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، خصوصی عدالتیں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کا حصہ ہیں اور غیر معمولی مسائل کے غیر معمولی حل کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کرایا جائے گا، خصوصی عدالتوں کے ذریعے دہشت گردوں کو سزائیں دلوائیں گے اور سنگین جرائم کے مجرموں، معصوم بچوں، شہریوں اور فوجی جوانوں کے قتل کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلائے جائیں گے لیکن مقدمات کی خصوصی عدالتوں میں بھیجنے سے قبل مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ