ہیڈلائنز


آرمی کیمپ حملہ، ڈیتھ وارنٹ پانیوالے 5 دہشتگردوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث پانچ دہشتگردوں نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ احسان عظیم ، عمر ندیم ، عامر یوسف ، آصف ادریس اور کامران اسلم کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فوجی عدالت نے سویلین شہریوں کو سزا سنائی اور ریکارڈ مہیا کیاگیانہ ہی اپیل کا موقع دیاگیا، درخواست گزاروں کو وکلاءکی خدمات حاصل کرنے کی سہولت بھی نہیں دی گئی۔ پانچوں دہشتگرد کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں قید ہیں اور وہ مبینہ طورپر آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث تھے جن کے ڈیتھ وارنٹ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی دستخط کرچکے ہیں اور اِس سے پہلے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سزاﺅ ں کے عمل کے درست قراردیتے ہوئے درخواست مستردکردی تھی جس کے بعد اب سپریم کورٹ سے رجوع کیاگیا۔ موجودہ حالات کے تناظر میں خیال کیاجارہاہے کہ اپیل جلد سماعت کیلئے مقررکردی جائے گی اور چند ہی سماعتوں میں فیصلہ سنادیاجائے گا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: S at 11.27 km/h
Tuesday 25°C / 36°C Sunny
Wednesday 23°C / 32°C Thunderstorms
Thursday 26°C / 31°C Scattered thunderstorms
Friday 23°C / 35°C Sunny
Saturday 27°C / 39°C Sunny
Sunday 29°C / 41°C Sunny
Monday 33°C / 42°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ