ہیڈلائنز


اسحاق ڈار کیخلاف 4 گواہان کے بیان قلمبند

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں مزید چار گواہان کے بیان قلمبند کرلیے گئے۔ ڈار صاحب کب کہاں تعینات رہے اور کتنی تنخواہ لی۔ سارا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے خلاف مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند کر لیے گئے جس میں ڈار کی تعیناتیاں، تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

ڈائریکٹر قومی اسمبلی شیردل خان نے بتایا کہ اسحاق ڈار 1993 سے 1996 تک رکن قومی اسمبلی رہے، ماہانہ تنخواہ چودہ ہزار روپے وصول کی۔ سن 1997 میں دوبارہ منتخب ہو کر اسمبلی آئے تو وزارت کا قلمدان بھی ملا۔

ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین نے ڈارصاحب کی تعیناتیاں اور معاشی معاملات عدالت کے سامنے رکھے۔

تیسرے گواہ فیصل شہزاد نے سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کا بنک ریکارڈ پیش کیا جبکہ چوتھے گواہ قمرالزماں نے اسحاق ڈار کی تنخواہ لوکل ٹی اے ڈی اے اور الاؤنسز کی تفصیلات دے دِیں۔

عدالت نے قاضی مصباح ایڈوکیٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کے وکیل بننے کی درخواست مسترد کردی۔

ن لیگی رہنما کے ضامن کی جائیداد قرقی سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرادی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پانچویں گواہ قابوس عزیز کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اکیس دسمبرتک ملتوی کردی۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ