ہیڈلائنز


سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کیلئے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے رہنما?ں سے ملاقاتوں میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے ہونے والی تاحیات نا اہلی کے بعد پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جہانگیر ترین اپنے قریبی ساتھیوں سے سیاست سے دستبردار ہونے کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے اسد عمر مضبوط امیدوار ہوں گے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

Clear

9°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 64%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ