ہیڈلائنز


مردم شماری دوبارہ ہوگئی ,اہم اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

حکومت نے ایم کیو ایم کے دباؤ پر ایک فیصد بلاکس کی بجائے ملک بھر سے پانچ فیصد بلاکس کی دوبارہ مردم شماری کیلئے کسی تیسری غیر سرکاری فرم سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مردم شماری کی شفافیت کا تعین کرنے کے لئے نمونہ بندی پر کروڑوں کی لاگت کا امکان ہے۔ 15 مارچ 2017ءکی مردم شماری کے عبوری نتائج میں مجموعی طور پر 168944 بلاکس کا تعین کیا گیا تھا، مشترکہ مفادات کونسل کے اولینا جلاس میں اپوزیشن کے 10 فیصد بلاکس کی نمونہ بندی کے مطالبے کو مسترد کرکے ایک فیصد بلاکس کی جانچ پڑتال پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے دباؤ پر تھرڈ پارٹی مردم شماری کے ذریعے شفاف نتائج کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے پانچ فیصد بلاکس کو منتخب کیا گیا ہے۔حالیہ مردم شماری کے دوران پنجاب کے 36 اضلاع میں 4350 بلاکس، سندھ کے 29 ضلعوں میں 1957بلاکس، خیبرپختونخواہ کے 25اضلاع میں 1079بلاکس، بلوچستان کے 32 ضلعوں میں 510 بلاکس، فاٹا 205 بلاکس جبکہ اسلام آباد کے 1اضلاع کے 76 بلاکس کو شمار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایک بلاک کے تعین کیلئے مجموعی طور پر 2000سے 2500 گھروں کو شامل کیا گیا ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: E at 17.70 km/h
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 10°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ