ہیڈلائنز


نواز شریف ، شہباز شریف ایک نیا گھناﺅنا منصوبہ بنا رہے ہیں,معروف صحافی کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

 صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور خاقان عباسی ایک نیا گھناﺅنا منصوبہ لندن میں بنا رہے ہیں جس میں فوج اور عدلیہ کے خلاف نئے احکامات نئی سازشوں کے تحت بین الاقوامی ایجنسیوں کو ساتھ ملا کر پاکستان اور اس کے ریاستی اداروں کے خلاف منصوبہ بندی کی جائے گی ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں داخل نہیں ہوں گے لیکن جب فیض آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا تھا تب پی ایم ہاﺅس پہنچ گئے اور کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے ۔ چوہدری غلام حسین نے بتایاکہ یہ سب مل کر لندن میں منصوبہ بنا رہے ہیں اور پیسے آپس میں بانٹ رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کہہ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار کو میڈل دینا چاہئیے، یہ نواز شریف کے سامنے اپنے نمبر بنا رہے ہیں ۔ ان کو کوئی بتائے کہ آپ کے نوا ز شریف کی نظر میں نمبر بنانے سے اس سے ملک کابیڑہ غرق ہو جائے گا۔ (ن) لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرخارجہ لندن پہنچے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف بھی موجود ہوں گے اور اسحاق ڈار کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات ہوگی۔مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی ملاقات میں زیر غور آسکتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملیں گے مگر بہت اہم اور بڑی میٹنگ کی بات غلط ہے۔میرے خیال میں نوازشریف دو تین روز میں پاکستان واپس جائیں گے۔اس سے پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ترکی سے لندن پہنچے۔جہاں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزکے گھر جاکر ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اوروزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کےساتھ موجودتھے

Clear

9°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 64%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ