ہیڈلائنز


پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے، پرویز مشرف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف نے کہاہے کہ بھارت پاکستان پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو تربیت دے رہاہے۔ سابق صدرنے خبردار کیاکہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاکے بعدپاکستان اوربھارت کے درمیان پراکسی وارکا خطرہ ہے۔ نیٹوبھارت کوافغانستان کی سرزمین کوپاکستان کے خلاف بیس کے طورپر استعمال کرنے سے روکے۔ برطانوی اخباردی ٹائمزکو دیے گئے انٹرویومیں مشرف نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اپنے متعدد بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت براہ راست ملوث ہے جب کہ افغانستان میں بھی بھارت پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 92%
Wind: ENE at 17.70 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ