ہیڈلائنز


ہماری پالیسیوں کوبھارت نےاپناکرایک سال بعد ترقی کاسفرطے کیا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان سوسائٹی آف ڈیولپمنٹ اکنامسٹ کی سالانہ کانفرنس میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھاپاکستان نےمعاشی استحکام کیلئےکوریاکی مددکی تھی، معاشی سفرمیں ملائیشیا اور کوریا پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پالیسیوں کےتسلسل سے ممالک ترقی کررہےہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان نے بہت ترقی کی، 1990 میں پاکستان نے سب سے پہلے معاشی اصلاحات متعارف کرائیں جبکہ 90 کی دہائی میں بدقسمتی سے ہر2سال بعد حکومتوں کو گرایا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کوبھارت نےاپناکرایک سال بعد ترقی کاسفرطے کیا، پالیسیوں میں تسلسل سے بنگلادیش ، بھارت کی معیشت بہتر ہوگئی، پائیدارترقی کےلئےمعاشی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔
تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ چین میں 1949سےپالیسیوں کاتسلسل قائم برقرار ہے، ترقی کرنے والے ممالک میں حکومتیں اپنی مدت پوری کرتی ہیں، ملائیشیا اورترکی کے حکمرانوں کوملک کی ترقی کےلئے22 سال ملے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی شخص قانون سےبالاترنہیں، کراچی کے امن کو کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: E at 17.70 km/h
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 10°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ