ہیڈلائنز


اتنی طاقت ہی نہیں کہ لاپتہ افراد کا پتہ لگا کر انہیں بازیاب کروایا جاسکے

Written by | روزنامہ بشارت

اس مسئلے کی بڑی وجہ پارلیمنٹ کی کمزوری ہے اور جب تک ریاست کا نظام حکومت کے بجائے ایجنسیاں چلاتی رہیں گی، اُس وقت تک لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہیں رک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ 'پارلیمان میں کوئی ایک بھی اس مسئلے پر آواز اٹھانے کے قابل نہیں اور اگر کسی طرح سے بچت ہوتی بھی ہے تو اتنی طاقت ہی نہیں کہ لاپتہ افراد کا پتہ لگا کر انہیں بازیاب کروایا جاسکے'۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بغیر ثبوت اٹھانا ایک غیر قانونی عمل ہے، کیونکہ اگر اُش شخص نے کوئی جرم کیا ہے اور وہ پولیس یا ایجنسیوں کی تحویل میں تو کم از کم اس کے گھر والوں کو تو بتایا جانا چاہیے۔
عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ رضا محمود خان کی گمشدگی میں اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق کچھ لوگوں نے انہیں ان کے گھر سے اٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئے اور جب ان کے اہل خانہ ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو ان کے کمپیوٹر تک کی چیزیں غائب تھیں۔
اس کیس میں رضا کے گھر والوں کی جانب سے مسلسل پولیس سے سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوانے کی درخواست کی گئی، مگر وہ اس کام سے یہ کہہ کر انکار کررہے ہیں کہ اُس سے کچھ پتا نہیں لگے گا۔
عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے عدالت میں حبس بیجا میں رکھنے کی ایک اپیل بھی دائر کردی ہے اور وہ خود اب اس مقدمے کو دیکھ رہی ہیں۔
رضا محمود خان پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سر گرم ایک غیر سرکاری تنظیم 'آغاز دوستی' سے وابستہ ہیں، جو رواں ماہ 2 دسمبر سے لاپتہ ہیں۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ