ہیڈلائنز


ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتطامات فول پروف بنانے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے  وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ہوائی اڈوں پر شدید سکیورٹی خدشات ہیں تاہم ان کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں  میں سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد دیگر سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو چھڑانے کے لیے  ان کے ساتھی دہشت گرد کسی بھی ہوائی اڈے  پر حملہ کرکے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاہم اس کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ایس ایف سمیت تمام سکیورٹی ادارے فوج اور ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہیں اور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ