ہیڈلائنز


دہشتگردی کیخلاف قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے مختلف ورکنگ گروپس تشکیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے مختلف ورکنگ گروپس تشکیل دے دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے انسداد دہشتگردی فورس کے قیام، مسلح جتھوں کے خاتمے، اشتعال انگیز مواد اورتقاریر کے خاتمے ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور میڈیا پر دہشت گردوں کے ایجنڈے کو روکنے کے لئے الگ الگ ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ مسلح جتھوں سے نمٹنے کے لئے وزیرداخلہ کی قیادت میں 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی بھی شامل ہیں، اشتعال انگیز مواد اور تصاویر پر قابو پانے کے لئے 10 رکنی کمیٹی میں وفاقی وزرا سردار یوسف، احسن اقبال اور پرویز رشید کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل ہیں، اس کمیٹی کی سربراہی بھی وفاقی وزیر داخلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی فورس کے قیام اور کالعدم تنظیموں کو کام کرنے سے روکنےکےلئے قائم کمیٹیوں کی سربراہی بھی وفاقی وزیر داخلہ کریں گے۔

 

دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم روکنے کے لئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں 7 رکنی ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی سیکرٹری داخلہ و خزانہ، چیرمین ایف بی آر اور ڈی جی ایف آئی اے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر دہشت گردوں کے ایجنڈے کی نشر و اشاعت کو روکنے کےلئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی سربراہی میں کمیٹی  قائم کی گئی ہے۔ فوجداری اصلاحات کے لئے وزیرقانون کی سربراہی میں ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ