ہیڈلائنز


عامر لیاقت پر تاحیات پابندی لگنے کا خطرہ

Written by | روزنامہ بشارت

۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر تاحیات پابندی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔درخواست محمد عباس نامی شہری نے ایڈوکیٹ شعیب رزاق کے توسط سے دائر کی۔درخواست میں وفاق،
پمرا، پی ٹی اے اور عامر لیاقت کو فریق بنایا گیا۔عامر لیاقت نام نہاد عالم ہے جس کے پاس اسلامی تعلیمات کی کوئی ڈگری نہیں۔عالم آن لائن کے زریعے عامر لیاقت کئ برس سے مذہبی اور معاشرتی منافرت پھیلا رہا ہے۔الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی خواتین کے بارے پروگرام میں عامر لیاقت نے غلیظ زبان استعمال کی۔عامر لیاقت کفر اور غداری کے فتوی لگاتا ہے۔عامر لیاقت کے فتوؤں سےکئ لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں،عامر لیاقت زہنی طو ر پر بیمار ہے۔ عامر لیاقت نے پمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔حال ہی میں عامر لیاقت نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی،پمرا اپنی زمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔عامر لیاقت کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تاحیات پابندی لگائی جائےپی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے تمام اکاؤنٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

Cloudy

11°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ