ہیڈلائنز


2 بار نوازشریف کی جمہوریت بچائی لیکن اب ان کا ساتھ نہیں دیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے 2 بار نوازشریف کی جمہوریت بچائی لیکن اب ان کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ ان کے خلاف لڑیں گے اور اپنی جمہوریت لائیں گے۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس  کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو نئی شناخت دی اور بلوچستان کو حقوق دیے جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھائیں گے، آمروں کو ہمیشہ کہتا تھا کہ ملک میں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے، آج مشرف ملک  سے باہر چھپا پھرتا ہے اور وہ سیاست میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ ہم نے 2 بار نوازشریف کا جمہوریت پر ساتھ دیا لیکن میاں صاحب نے ملک کو کنگال کردیا ہے، ایک بار جب وہ دھاندلی زدہ الیکشن میں منتخب ہو کرآئے اور دوسری بار عمران خان کے دھرنے کے دوران ان کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن اب جمہوریت کے لیے نوازشریف کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے بلکہ ان سے لڑیں گے اور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جمہوریت لائیں گے جب کہ ’گارڈ فادر‘ اور عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ آپ کے پاس کچھ ہوگا تو عوام کو دیں گے جب کہ اب جو کچھ ہوگا ووٹ کے ذریعے ہی ہوگا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور بھارت کو اسے نہیں لینے دیں گے اور نہ ہی پاکستان کو نیپال  بننے دیں گے، ہم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرکے افغانیوں کو اپنا دوست بنائیں گے، افغانستان سے اچھے مراسم چاہتے ہیں اور  یہ نہ سمجھیں کہ اس وقت صرف افغانستان مشکل میں ہے بلکہ پاکستان بھی مشکلات کا شکار ہے لیکن دونوں ممالک مل کر سرحدوں کو محفوظ کریں۔
Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered thunderstorms
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 14°C Scattered showers
Monday 11°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ