ہیڈلائنز


اسحاق ڈار کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

Written by | روزنامہ بشارت

عدالت میں سماعت کے آغاز پراسحاق کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کو چھپایا نہیں ہے، عدالت کو تحمل کا مظاہرہ کرکےاسحاق ڈارکومہلت دینی چاہیے۔
قوسین مفتی نے کہا کہ اشتہاری قراردینے کا وقت بھی کم کرکے 10 روز کیا گیا جبکہ اسحاق ڈار کے وارنٹس لندن نہیں بھجوائے گئے۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ نیب نے اسحاق ڈارکی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق نہیں کرائی جس پراحتساب عدالت کے جج نے ریماکس دیے کہ اسحاق ڈارپاکستان میں ہوتے تومیڈیکل بورڈ بنایا جاسکتا تھا۔
قوسین مفتی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اب بھی بن سکتا ہے، جج محمد بیشر نے اسفسار کیا کہ اسحاق ڈار کب لندن گئے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار 30 اکتوبر کو لندن گئے۔
جج نے ریماکس دیے کہ ایک ماہ 4 روز ہوگئے مگر ملزم پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے تازہ میڈیکل رپورٹ آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ