ہیڈلائنز


امام بارگاہ باب العلم میں نمازیوں پراندھا دھند فائرنگ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیکٹر آئی ایٹ میں واقع امام بارگاہ باب العلم کے باہر گھات لگا کر بیٹھے موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد اچانک رونما ہوئے اور کلاشنکوف کے ساتھ نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ گولیوں کی زد میں آکر6افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی جنہو ں نے زخمیوں کو لاشوں سمیت ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ  پوسٹ مارٹم رپورٹ اور زخمیوں کے بیان سے قبل کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہوگا۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کرکے تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیے ہیں جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیاگیا ہے 

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ