ہیڈلائنز


پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات

Written by | روزنامہ بشارت

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کے قائدین کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران رانا تنویر نے اپنے ترک ہم منصب کو بتایا کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں میں غیر معمولی صلاحیت و استعداد ہے اور قریبی تعلقات کے ذریعے اس صلاحیت و استعداد کا مکمل فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مزید مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

اس موقع پر ترک وزیرِ دفاع نے کہا کہ "پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تاریخی اہمیت ہے اور یہ بھائی چارہ ہر سطح کے تعلقات میں واضح ہے۔

موجودہ زمانے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ترکی میں پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینیئرنگ ورکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ، اور ترک دفاعی صنعتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

پاکستانی وزیر کی ترک وزارتِ قومی دفاع آمد پر ترک افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Cloudy

11°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ