ہیڈلائنز


ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد میںمذہبیجماعتوں کا دھرنا ختم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا،جس کے خلاف تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مختلفشہروں میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔انہوںنے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں اور ٹائرنذر آتش کیے۔

آپریشن کے ردعمل میں نامعلوم افراد نے دکانیں بندکرادیں جب کہ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے حسن اسکوائر کے مقام پراحتجاج شروع کردیا۔ تین ہٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا گیاہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ حسن ابدال اور بچیکی میں بھی مذہبی جماعتوں کااحتجاج جای ہے۔ دھرنا شرکا کے احتجاج کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو چکری، اسلام آباد ٹول پلازہ بند کردیا گیا۔ جب کہ گوجرانوالہ میں مظاہرین نے پنڈی بائی پاس بلاک کردیاجس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سا مناہے۔

Partly cloudy

13°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ