ہیڈلائنز


پاک فوج کے اہلکاروں کو اہم عمارتوں پر تعینات کرنے کی تیاریاں

Written by | روزنامہ بشارت

فیض آباددھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ،ادھر فوج کو طلب کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سمری تیار کر لی گئی ہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فوج کو طلب کر کے آپریشن میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ پاک فوج کے اہلکاروں کو اہم عمارتوں پر تعینات کیا جائے گا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ پاک فوج کے جوان تیار ہیں ،وزارت داخلہ کی جانب سے جیسے ہی فیکس کے ذریعے پاک فوج کوطلب کیا گیا تو اس کے کچھ دیر بعد پاک فوج کے جوان راولپنڈی سے یہاں پہنچ جائیں گے ۔

اس سے قبل فیض آباد میں تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف آپریشن کے دوران ہی ضلعی انتظامیہ نے حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے حکومت کو فوج بلانے کی تجویز دی تھی اور سفارش کی گئی تھی کہ فوری طورپر فوج بلالیں، پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے دوران جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 11°C / 19°C Scattered showers
Saturday 10°C / 15°C Scattered showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 16°C Scattered showers
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ