ہیڈلائنز


انتظامیہ کی مظاہرین کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا 19 روز سے جاری ہے جسے ختم کرانے کے لیے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔

دھرنے کے شرکا وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے پر بضد ہیں جب کہ حکومت کا مؤقف ہےکہ سڑکوں پر بیٹھ کر یا دھونس دھاندلی سے کسی سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا۔

آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین دن میں دھرنا پریڈ گراؤنڈ منتقل کرنے کے حکم کےبعد ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاکو آخری وارننگ جاری کردی ہے۔

ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ دھرنے کے شرکا 2 ہفتے سے غیر قانونی طور پر فیض آباد میں بیٹھے ہیں، پہلے بھی دھرنے کے شرکا کو تین وارننگ کے نوٹس جاری کرچکے ہیں لہٰذا شرکا آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کردیں، 

انتظامیہ کی وارننگ میں مزید کہا گیا ہےکہ ہائیکورٹ کےحکم پر پریڈ گراؤنڈ جلسے جلوس کے لیے مختص ہے، دھرنے کے شرکا 2 ہفتے سے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اس لیے آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو ایکشن ہوگا اور  آپریشن کی صورت میں تمام ذمے داری دھرنے کے قائدین، شرکا پر ہوگی۔

Cloudy

11°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ