ہیڈلائنز


اداروں کے احترام کی آڑ میں ایک شخص کیلئے آئین و قانون ہی نہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا  ماورائے آئین اقدام کا حساب دینا پڑے گا۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مریم نواز نے کہا کہ قدرت کا ہر چیز سامنے لانے کا طریقہ ہوتا ہے، وقت بدل گیاہے، حقائق سامنےآنےمیں دیرنہیں لگتی، بہت جلدحقائق سامنےآئیں گے۔
کل قومی اسمبلی میں بل کےحامی اور اسے سامنے لانے والےخود موجود نہیں تھے، ان لوگوں کا کوئی کارڈ نہیں چلا، جنہوں نے ہرکارڈ کھیل کردیکھ لیا اب ان کو فکر کی ضرورت ہے، ن لیگ کیلئے یہ خوشی کی بات ہے، اب اپوزیشن اپنی صفوں کی فکرکرے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تلخ حقائق کو بیان کرنے کو ٹکراؤ کا نام دینا غلط روش ہے، چپ چاپ برداشت کرنا آسان تھا لیکن یہ افہام و تفہیم نہیں، ظلم کوظلم نہ کہا جائے تو یہ ظالم کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہوگا۔
اداروں کےاحترام کی آڑ میں ایک شخص کیلئے آئین و قانون نہیں، ادارے ملک کیلئے ہیں، ملک میں سب عوام کوجوابدہ ہیں، ماورائےآئین اقدام کا حساب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ذاتی ایشو سے باہرآچکے ہیں، مسئلہ مستقبل کا ہے، ہار کس کی ہوگی، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، میاں صاحب صبر کا مظاہرہ کرتےہوئے ٹکراؤ سےخبردار کررہے ہیں۔
اقامے پر چلتا کرکے کروڑوں ووٹ کے مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا، ٹکراؤ کس نے پیداکیا، نوازشریف نے سفرچھپ کرنہیں کیا

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ