ہیڈلائنز


احتساب قانون پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی

Written by | روزنامہ بشارت

اہد حامد نے  کہا کہ 'کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے سی بل پر 27 نومبر کے اجلاس میں ہر شق پر ووٹ کے عمل کے بعد فیصلہ کیا جائے گا'۔

دو پارلیمانی جماعتوں کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں نے نئے احتساب قانون کی حمایت کی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو پی پی پی رہنما نوید قمر اور سینیٹر فاروق نائیک سے تبدیل کیے جانے کے بعد سے اجلاس میں دوسری مرتبہ کسی بھی نمائندے کی شرکت سامنے نہیں آئی۔

پی پی پی نے کمیٹی کے 15 ویں اجلاس میں اپنے بل میں ججز اور جنرلز کے احتساب میں شمولیت کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کرلیا تھا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ مستقل دوسرے اجلاس میں بھی پی پی پی کے کسی رہنما نے شرکت نہیں کی۔

اجلاس میں شریک ہونے والے دیگر شرکاء میں تحریک انصاف کی شیرین مزاری، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سید اقبال قادری، مسلم لیگ نواز کے سینیٹر سعود مجید اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی نعیمہ کشور شامل تھیں۔

خیال رہے کہ 16 ویں اجلاس میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کمیٹی کے شرکاء اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ ججز اور جنرلز کو احتساب قانون کے دائرے میں نہیں لایا جائے گا۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مطابق نئے احتساب قانون کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو بچانے کے لیے نئے قانون کا نفاذ کیا جارہا ہے۔

سیاسی جماعت کے رہنماؤں میں کسی ملزم کے خلاف کرپشن ریفرنسز درج کیے جانے کے طریقہ کار میں بھی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا۔

 

 

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ