ہیڈلائنز


مذہبی جماعت نے اب دھرنا ختم کرنے کیلئے نئی شرط رکھ دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک لبیک یارسول اللہ وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی،زاہد حامد کومرکزی ملزم تسلیم نہیں کرتے،رپورٹ آنے تک کام چھوڑدیں ہم دھرناختم کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور علماء مشائخ کے اجلاس میں بنائی گئی مذاکراتی
کمیٹی نے سفارشات حکومت کوبھجوا دی ہیں۔سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ مذہبی جماعت اپنے مئوقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔مذہبی جماعت نے زاہد حامد کے استعفیٰ کامطالبہ چھوڑکرکہاکہ وزیرقانون زاہد حامد راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرآنے تک کام وزارت کے امورکی دیکھ بھال اور کام چھوڑدیں۔ان کا کہناہے کہ ہم زاہد حامد کومرکزی ملزم نہیں مانتے۔استعفیٰ بے شک نہ دیں فی الحال رپورٹ آنے تک کام چھوڑدیں۔مذہبی جماعت کے دھرنا کے شرکاء کاکہناہے کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے تک زاہد حامدکام چھوڑدیں دھرناختم کردیں گے۔واضح رہے مذہبی جماعت کاختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کیخلاف گزشتہ پندرہ روز سے فیض آباد میں دھرناجاری ہے۔

Cloudy

11°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ