ہیڈلائنز


مسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ اسمبلی میں نہ آنے پراراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قیادت نے اراکین اسمبلی کو دھمکی دے کر اجلاس میں بلوایا تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جو لوگ اسمبلی میں نہیں آئے ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو بغاوت پر آمادہ ہیں ، اسمبلی میں آنے والے دو تین افراد سے جب میں نے پوچھا کہ آپ کو کہا گیاتھا کہ اگر آپ اسمبلی میں نہ آئے تو آپ کو شو کاز نوٹس جاری کئے جائیں گے تو انہوں نے کہاجی ہاں مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا تھاکہ اسمبلی میں نہ آنے پراراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 155 اراکین جو اسمبلی میں آئے ہیں ان میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے کھلم کھولا پارٹی کی قیادت سے مخالفت کی تھی اسکے باوجود بھی اسمبلی میں تشریف لائے ،ہو سکتا ہے کہ وہ نواز شریف کو کچھ وقت دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں چوہدری نثار بھی ان لوگوں میں سے تھے جو کہہ رہے تھے مسلم لیگ کو محاز آرائی نہیں کرنی چاہے اس کے باوجود بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں خاموشی سے بیٹھے تھے۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ