ہیڈلائنز


نوازشریف خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کے دنیامیں 2مقصدرہ گئے ہیں، شہباز اور نثار کا پارٹی میں جو گروپ بن رہاتھا اس کو خاموش کرا دیا گیا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز مل کا مجسم ثبوت لندن کے اسپتال کے بستر پر ہے، شریف خاندان کےخلاف چلتاپھرتاگواہ لندن میں ہے، نوازشریف خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کررہی، نوازشریف عدلیہ پرحملوں سے جمہوریت کوڈی ریل کررہےہیں، نوازشریف اپنے اقدامات سےجمہوریت کوڈی ریل کررہےہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نیب نےپنجاب کےحکمرانوں کیخلاف قدم اٹھایاہے، نیب نےقدم اٹھایاہےتویقیناً ان کےپاس شواہد ہونگے۔

 

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ