ہیڈلائنز


سپریم کورٹ کا دہشتگردی کے مقدمات کی روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتوں میں دہشت گردی مقدمات کی روزانہ سماعت کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ميں بھی دہشت گردی کے مقدمات کی علیحدہ سماعتیں ہونگی۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا اہم اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردی کے مقدمات کی روزانہ سماعت کا فیصلہ کیا، صوبائی حکومتوں کو خصوصی عدالتیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی زیرصدارت اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران ججز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے مقدموں میں خصوصی عدالتوں کے جج، گواہوں اور تحقیقاتی و پراسیکیوشن ایجنسیوں کو مقررہ تاریخ دیں گے جس کے بعد روزانہ سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ انسداد دہشت گردی مقدمات کے نگران ہائیکورٹ کے ججز ماہانہ اجلاس منعقد کریں گے، جس کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوائی جائے گی، تمام اعلیٰ عدالتوں میں بھی دہشتگردی کے مقدمات کی علیحدہ سماعت ہوگی۔ اجلاس نے صوبائی حکومتوں کو انسداد دہشت گردی عدالتیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی، لاء اینڈ جسٹس کمیشن سے کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی قوانین کا جائزہ لیکر مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سفارشات متعلقہ حکومت کو ارسال کرے

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 17°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ