ہیڈلائنز


کراچی کی سڑکوں کی بدحالی پر سپریم کورٹ برس پڑی

Written by | روزنامہ بشارت
کراچی:سپریم کورٹ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بے ہنگم کھدائی پر سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
 
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈی ایچ اے سمیت مختلف علاقوں میں بے ہنگم کھدائی پر سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سارا شہر گندگی میں بدل دیاہے، کراچی کا کیا بنے گا، کیا ہر وقت کھدا رہے گا، کبھی ایسا وقت بھی آئے گا کہ کراچی کے لوگ آسانی سے سفر کرسکیں، کبھی کسی کرنل، بریگیڈیئر کو خواب آئے گا تو معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔
 
جسٹس سجاد علی نے استفسار کیا کہ گزری فلائی اوور کا کیا فائدہ ہوا، پنجاب چورنگی انڈر پاس سندھ حکومت کا منصوبہ ہوگا اسی لیے تاخیر ہورہی ہے، ڈی ایچ اے الٹا سیدھا کرتا ہے مگر جلدی کام ختم کردیتا ہے تاہم سندھ حکومت تو کام ہی نہیں کرتی نتیجہ کیا نکلے گا، ڈیڑھ سال ہوگیا جگہ جگہ کھدائی کی وجہ سے ادھر اُدھر گھومنا پڑتا ہے، جبکہ پنجاب چورنگی کا پارک ملبے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ عدالت نے خیابان شمشیر کو ون وے کرنے کا معاملہ الگ کرتے ہوئے اسے تین رکنی بینچ کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔
Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 11°C / 19°C Scattered showers
Saturday 10°C / 15°C Scattered showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 16°C Scattered showers
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ