ہیڈلائنز


پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کا انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی فوجی عدالتیں قائم کرنے پر اتفاق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نواز حکومت اور پارلیمانی جماعتیں ملک میں دہشتگردی ختم کرنے کیلئے فوجی افسروں پر مشتمل خصوصی عدالتوں کے قیام سمیت قومی لائحہ عمل پر متفق ہوگئی ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے اتفاق رائے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس تقریبا گیارہ گھنٹے تک جاری رہا، اپنے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشتگردی سے ملکر نمٹنے کا تہیہ پاکستان کی تباہی چاہنے والوں کیلئے سخت پیغام ہے، ابتداء میں ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور اے این پی نے فوجی عدالتوں پر تحفظات ظاہر کئے تاہم بعد میں اتفاق کرلیا، پیپلزپارٹی تحریک انصاف، مسلم لیگ قاف، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیاء نے اجلاس کے آغاز میں ہی فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا تھا۔

اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے میڈیا کو بتایا کہ سپیشل ٹرائل کورٹس کی سربراہی فوجی نمائند ہ کرے گا اور انکی مدت دو سال ہوگی، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ یہ عدالتیں آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم کی جائیں گی، تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی قیادت نے قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی، فیصلوں پرعمل درآمد کیلئے قانون میں ترمیم بھی کرنا پڑ سکتی ہے، ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ہمیں ضمانت چاہیے کہ قانون میں ترمیم صرف دہشتگردی سے متعلق مقدمات کیلئے ہوگی، دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور انتہا پسندی کو ختم کیا جائے، بابرغوری نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء کو کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے آگاہ کیا ہے۔

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق فوجی افسروں پر مشتمل عدالتیں کی مدت دو برس ہوگی، قرارداد میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے، غیر معمولی اقدامات کرنے ہونگے، دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے وقت مقرر کیا جائےگا۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ