ہیڈلائنز


مفتی منیب الرحمن نے حکومت کو صاف انکار کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : میں نے دھرنے والوں کا ساتھ دے رکھاہے لہٰذا میں حکومت کے مذاکراتی عمل سے شرکت سے معذرت کر تا ہوں۔میں نے دھرنے کی حمایت کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور اب میں مذاکراتی عمل میں حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکتا ، ناموس رسالتﷺ سے متعلق میرا موقف واضح ہے اور میں اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر چکا ہوں۔ خیال رہے کہ فیض آباد میں ختم نبوتﷺ کی شق سے حکومت کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف مظاہرین دھرنا دئے ہوئے ہیں، اس دھرنے کو قریباً 15دن ہو گئے ہیں ، مظاہرین نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت علمائے کرام کی مدد سے مظاہرین سے مذاکرات کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Partly cloudy

13°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ