ہیڈلائنز


حکومتی وفد اور دھرنا قیادت کے درمیان ایک اورمذاکرات

Written by | روزنامہ بشارت
حکومتی وفد اور دھرنا قیادت کے درمیان پنجاب ہاؤس میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
 
اسلام آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کے لیے حکومتی وفد اور تحریک لبیک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات پنجاب ہاؤس میں جاری ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے وفد میں خواجہ سعد رفیق ، کیپٹن صفدر، راناثناء اللہ، چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور کمشنرشامل ہیں، جب کہ ڈاکٹر شفیق امینی ،پیراعجاز اشرفی ،عنایت الحق شاہ ،مولاناظہیر نور تحریک لبیک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
 
واضح رہے کہ حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان اس سے پہلے مذاکرات کے 5 دور ناکام ہوچکے ہیں۔ دھرنے دینے والے مذہبی کارکنان قانون میں ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
 
حکومت کا موقف ہے کہ ختم نبوت سے متعلق حلف نامے اور تمام شقوں کو بحال کردیا گیا ہے اس لیے دھرنا بلاجواز ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 11°C / 19°C Scattered showers
Saturday 10°C / 15°C Scattered showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 16°C Scattered showers
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ