ہیڈلائنز


پاکستان اورسعودی عرب افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں

Written by | روزنامہ بشارت

دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقےمیں منعقد کی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے کمانڈر میجرجنرلظافر بن علی الشہری اور پاکستانی فوج کی سربراہی کرنے والےبرگیڈیئرجنرل محمد عارف نے شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا، دہشتگردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی سے کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی سربراہی میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ