ہیڈلائنز


ریاست اور والدین بچوں کوتحفظ اور آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کریں

Written by | روزنامہ بشارت

بلاول بھٹو زرداری کاعالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ریاست اور والدین بچوں کوتحفظ اور آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ کے لیے انقلابی اقدامات کیے، پولیواوردیگر بیماریوں سے حفاظتی ویکسی نیشن کی شروعات کی گئی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم مفت ہے، طلباکی داخلہ و امتحانی فیس کے اخراجات سندھ حکومت اٹھاتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے لیے صحت و تعلیم کی سہولیات بہتربنانےکی ضرورت ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، آزادی کے ستر سال بعد بھی پاکستان بھر میں دو کروڑ سےزائد بچے تاحال تعلیم سےمحروم ہیں۔

 

Cloudy

11°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ