ہیڈلائنز


اسلام آباد دھرنا: پولیس اور ایف سی نے تیاریاں شروع کر دیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آبادانٹرچینج پر دھرنا چودہویں روز بھی جاری رہا ،ْ دھرنے والوں کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ سیکٹر آئی 8پل پرایف سی کی بھاری نفری تعینات، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی دن بھر موجود رہے ۔ذرائع کے مطابق دھرنے کی انتظامیہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہیں اورموقف اختیار کیا کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات ہوسکتی ہے تاہم وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، علما کی تجاویزپر غور کررہے ہیں امید ہے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔دوسری جانب دھرنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے انٹر چینج کو ممکنہ آپریشن کے پیش نظر چاروں طرف سے پولیس ،ْ ایف سی نے گھیرے میں لے لیا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered thunderstorms
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 14°C Scattered showers
Monday 11°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ