ہیڈلائنز


انسداد دہشتگردی کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا اجلاس

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت دائر مقدمات پر غورکے لیے چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں لاہور،سندھ، پشاور،بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی نگرانی کرنے والے پانچوں ہائیکورٹس کے انچارج جج صاحبان شریک ہیں۔ اجلاس میں دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹانے کے طریقہ کار پرغور کیا جائے گا اور اس ضمن میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر  دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججوں کی سیکیورٹی اور ٹرائل کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس کے دوران انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو مزید فعال کرنے اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں زیرالتوا اپیلوں کوجلد نمٹانے اور استغاثہ کو زیادہ موثر بنانے کے لئے پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ