ہیڈلائنز


اصلاح ہوگئی ہے مگر یہ کام دباؤ کے زریعے کروایا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

سینیٹ میں انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظورہونے کے بعد سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ قانون کے غلط استعمال کوکیسے روکا جائے گا، اگرکوئی کسی پرشک کرے گا تو اسے 15 روزمیں ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا،الزام لگانے کا سلسلہ کہاں رکے گا، ہم بندگی پر فخر کرتے ہیں یہ بندگی ہمارا ایمان ہے، میں اس قانون کے حق میں ووٹ دے رہا ہوں، میں نے ڈی چوک پر دھرنے کی مخالفت کی تھی، آج فیض آباد چوک پر مورچہ بن چکا ہے، حکومت نظر ہی نہیں آئی وہ جاتی امراء میں بیٹھی ہوئی ہے اور 14 دن اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں اور بھی لوگ آکر دھرنا دیں گے  اور ہم یرغمال بنیں گے، اصلاح ہوگئی ہے مگر یہ کام دباؤ کے زریعے کروایا گیا اورپھرہم روتے ہیں کہ پارلیمان کام نہیں کرتا جمہوری حکومت چلنے نہیں دیتے۔ موجودہ حالات کے حوالہ سے اعتزاز احسن نے شعر پڑھا کہ رحمت سید لولاک ﷺ پہ کامل ایمان ہے، مگر امت سید لولاک سے ڈر لگتا ہے۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ