ہیڈلائنز


اسحاق ڈارکی غیرحاضری پرمچلکے ضبط ہوں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا.
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 3 صفحات پرمشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی پہلے ڈاکٹر کرسٹوفر بیکر اور پھر ڈاکٹررنجیت کی رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں.
جس میں سے ایک رپورٹ انجیوگرافی اور دوسری رپورٹ دل کی شریان سے متعلق تھی جب کہ 6 نومبر کو تیار ہونے والی بھارتی ڈاکٹر رنجیت کی جمع کرائی گئی رپورٹ بھی نئی نہیں ہے.
احتساب عدالت جج نے کہا کہ ان حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، ملزم جان بوجھ کرعدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہا چنانچہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں.
حکم نامے کے متن کے مطابق ضامن نے آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش نہ کیا تو مچلکے ضبط ہوں گے جب کہ پراسیکیوٹر نیب نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا بھی کی ہے

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ