ہیڈلائنز


دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سخت قوانین اور مؤثر اقدمات کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے سخت قوانین اور موثر اقدمات کی ضرورت ہے جب کہ پاک فوج نےدہشتگردوں کےخلاف مختلف آپریشنزشروع کررکھے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سربراہ پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اورخیبر ون کامیابی سے جاری ہیں تاہم دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سخت قوانین اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز افغان ہم منصب جنرل محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل کینبل سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ  انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny
Wednesday 23°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ