ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے آبزرویشن دی ہے کہ عمران خان نے لندن فلیٹس ظاہرکیالیکن کمپنی کبھی ڈکلیئرنہیں کی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔جب سماعت شروع ہوئی توعمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نہ بینیفشل مالک تھے اور نہ شیئر ہولڈر اس لیے ظاہر نہیں کی۔ وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ عمران خان کے کسی جواب میں تضاد نہیں اور انہوں نے کسی جواب سے یوٹرن نہیں لیا۔ جواب میں تبدیلی کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی تاہم کیس میں سوالات درخواست گزار نے نہیں عدالت نے اٹھائے۔ لندن فلیٹ کی منی ٹریل اور قیمت فروخت مانگی گئی اور ہم نے لندن فلیٹ ظاہر کرنے کی تفصیلات بھی عدالت کو دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی حد تک کیس کا فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔ یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل جاری کریں گے اور فیصلہ جاری کرنے میں وقت لگے گا۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 83%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 16°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 18°C Scattered showers
Friday 11°C / 14°C Showers
Saturday 9°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ