ہیڈلائنز


فاٹا میں داعش چھوٹے گروپوں کوساتھ لیکرکارروائیاں کرتی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ دینی جماعتوں کواپنی زیادہ خدمات مذہبی کاموں میں دینی چاہئیں ،حکومت کواسلام آبادمیں دینی جماعتوں کے دھرنے پرایکشن لیناچاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوںنے کہاکہ فاٹامیں داعش کارروائی کرتی ہے ،داعش چھوٹے گروپوں کوساتھ لیکرکارروائیاں کرتی ہے ،فاٹاکے مستقل حل میں ابھی پانچ سال لگیں گے ،فاٹامیں ابھی بھی پانچ فیصددہشتگردی موجودہے ،فاٹاکے کچھ علاقوں میں لوگ اپنے گھرنہیں جاسکے کیونکہ ابھی بھی وہاں پربارودی سرنگیں موجودہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے بھی قبل ازوقت انتخابات نہیں چاہتے ،الیکشن وقت پرہونے چاہئیں اگروقت پرنہیں ہوتے توملک کی بدقسمتی ہوگی ۔تحریک انصاف کے لوگ خودکے پی کے کی حکومت توڑنے کی خواہش نہیں رکھتے ۔جب ضرورت پڑتی ہے تومیں وزیراعلیٰ کے پی کے سے ملاقات بھی کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ تمام چیزیں حکومت کی دسترس میں ہیں ،خارجہ امورحکومت خودچلارہی ہے آرمی چیف جنرقمرجاویدباجوہ حکومت کی مرضی سے بیرون ملک دورے کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف ہیں میں سمجھتاہوں کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،پارٹی ملک کی خدمت کیلئے میرے کندھوں پرجوبھی ذمہ داری عائدکریگی میں ایمانداری کے ساتھ نبھانے کیلئے ہروقت تیارہوں ،گورنرنے کہاکہ دینی جماعتیں سیاست کے بجائے مذہبی کام پرتوجہ اوردینی خدمت کریں ۔اسلام آبادمیں دینی جماعتوں کے دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کے شہریوں کی زندگی تباہ ہوکررہ گئی یہے ۔شہری ذہنی دباؤکاشکارہیں ،حکومت کومذاکرات کرنے چاہئیں اگرنہیں مانتے توسرکاراپنی رٹ قائم کرکے ان کواٹھائے

 

 
 
 
Showers

13°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 80%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Sunday 9°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 13°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ