ہیڈلائنز


عمران خان نے انسداد دہشتگردی کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے  دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں قومی پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم تیار ہے، تحریک انصاف  دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی، فوج اور قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ وہ فوج کی زیر نگرانی خصوصی عدالتوں کی قیام کی حمایت کرتے ہیں تاہم یہ عدالتیں ایک مخصوص وقت کے لئے ہی قائم کی جانی چاہئیں۔  
Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ