ہیڈلائنز


اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماداپوزیشن جماعتیں دستبردار

Written by | روزنامہ بشارت

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے مبینہ ناروا رویئے سے تنگ آکر اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو ایک موقع مزید دینا چاہئے تاہم اگر انہوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو پھر انہیں اجلاس چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر ہماری بات نہیں سنتیں اور ان کی توجہ صرف حکومتی بینچوں پر ہوتی، گزشتہ روز بھی ان کے اسی رویئے سے تنگ ہوکر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور کہا گیا کہ نصرت سحر اکیلی ہے، آج حکومتی جماعت کے ارکان دیکھ لیں کہ ہم سب اس نکتے پر متحد ہیں اور باہمی مشاورت سے تحریک عدم اعتماد سے دستبرداری کا فیصلہ کیا لیکن اگر آئندہ کسی رکن سے نامناسب رویہ رکھا گیا تو  ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ڈرافٹ تیار ہے پھر ہمیں مجبوراً جمع کرانا پڑے گا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ