ہیڈلائنز


عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ میں جاری عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایسی توقع نہ رکھیں کہ فیصلہ کل آجائے گا۔ کیس کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ کیا عمران خان بے ایمان آدمی ہیں کہ نہیں۔

سپریم کورٹ میں عمران خان ناہلی کیس میں وکیل نعیم بخاری اوروکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے۔ سماعت کے دوران وکیل عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پرعدالت میں درخواست گزارکے کیس پردلائل دئیے تھے، کسی جواب میں بھی تضاد نہیں، لندن فلیٹ خریداری کا ذریعہ،قیمت خریداورفروخت اور رقم کااستعمال کیا تھا، ایمنسٹی اسکیم کے بعد لندن فلیٹ ڈکلئیر کی گئی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا کہنا ہے کہ لندن فلیٹ ڈکلیئر کیا کمپنی نہیں۔

وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے 18 سچ تحریری جوابات میں بیان دیے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم تمام چیزوں کودیکھ رہے ہیں، آپ کے کہنے پربہت سی باتیں نوٹ کرچکے ہیں ،  آپ نے جہاں تضاد کی نشاندہی کی ہم نے نوٹ کیا ۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ میں عدالت کی معاونت کررہا ہوں، کیا بیان حلفی میں لکھے بیان کوری وزٹ کیا جاسکتا ہے، کاغزات نامزدگی میں ہر قسم کا قرض ظاہر کرنا ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کو وارنٹو کے درخواست میں دیکھنا پے کہ کون غاصب ہے اوربے ایمانی کا تعین مواد سے ہونا ہے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ