ہیڈلائنز


اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جب کہ ان کی جگہ اب وزیرداخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے  مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ