ہیڈلائنز


اتحاد بنتے ہی تشویشناک انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کراچی کی سیاست اور ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ غالباً ان کو یہ بات سمجھ میں آ گئی تھی کہ یہ لوگ الگ الگ کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بنک ان کی باہمی لڑائی کی وجہ سے کم ہو گیا تھا ،اور کراچی میں اگر ایم کیو ایم بٹی رہے گی تو پیپلز پارٹی کو فائدہ ہو گا جبکہ نقصان ایم کیو ایم کو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا اتحاد دیکھ کر میرے ذہن میں ایک سوال آتا ہے کہ اگر یہ لوگ آپس میں ذاتیات پر اتر کے اور ایک دوسرے کو گالیاں دے کر ایک ہو سکتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ کل کو یہ سب مل کر الطاف حسین کی گود میں بھی بیٹھ جائیں کیونکہ جو بھی کہہ لیں لیکن مدر آف آل ایولز تو الطاف حسین کو ہی کہا جاتا ہے ۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ