ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل طلب کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیئے آل پارٹیز کانفرنس کل طلب کر لی ہے، جس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس، دہشت گردوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا اعلان اور دہشت گردی اور اس کی بینادی وجوہات کے خاتمے کا عزم۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے سلامتی کے امور پر وفاقی وزراء اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات لینے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور واہگہ کی بربریت کو بھول نہیں سکتے۔ کسی دہشت گرد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دہشت گروں کے خلاف  بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ دہشت گردی اور اس کی بینادی وجوہات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا ہے۔ قومی سیاسی قیادت وزیراعظم ہاؤس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ