ہیڈلائنز


صدر مملکت ممنون حسین نے سزائے موت کے 50 قیدیوں کی اپیلیں مسترد کردیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے پھانسی کی سزا پانے والے 50 سے زائد قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پھانسی کا عمل تیز کرنے کیلئے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد پھانسی دیے جانے کی مدت کو14روز سے کم کر کے3 دن تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ حکومت ان مجرموں کے بلیک وارنٹ کب جاری کرے گی۔ ادھر دہشت گردی میں ملوث 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ فیصل آبادجیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے۔ نواز علی،غلام نبی، مشتاق احمد اورعبدالمالک کوکسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔بہاولپور جیل میں قید نواز کے بلیک وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں اسے اگلے 24گھنٹے میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، فیصل آباد سے نیوز رپورٹر کے مطابق موت کی سزاؤں پر عمل درآمد کے لئے قیدیوں کی منتقلی کے پر خطر عمل سے بچنے کے لئے فیصل آبادسنٹرل جیل میں ہی پھانسی گھاٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔  ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں 17دہشت گرد تختہ دار پر لٹکا دئیے جائیں گے، مچھ جیل میں پھانسی گھاٹ اور لیور تیار کر لیا گیا ہے تاہم قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے مچھ جیل میں سزائے موت کے 97قیدی ہیں ان میں 14قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں ،کندیاں سے نمائندے کے مطابق سینٹرل جیل میانوالی کے ارد گرد سکیورٹی کے انتطامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔ میانوالی جیل میں 7 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچُکی ہیں اور وہ ڈیٹھ وارنٹ جاری ہونے کے منتظر ہیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ