ہیڈلائنز


دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، وزیراعظم نے قومی سلامتی امور پر مشاورت کے لیئے آج کی دیگر مصروفیات بھی منسوخ کر دیں۔ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیسے کریں ؟؟ حکومت نے اقدامات مزید تیز کردیئے، وزیراعظم نواز شریف نے دن بھر کی تمام مصروفیات معطل کرکے  قومی سلامتی پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز اور قواتین پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے دو ٹوک کہہ دیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نے واضح کیا ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ واہگہ اور سانحہ پشاور کی بربریت کو نہیں بھلا سکتے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ