ہیڈلائنز


آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو امن دوستی کا بارڈر قرار دیا

Written by | روزنامہ بشارت

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ایرانی جنرل اسٹاف افسر نے تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اورحکومت کی میزبانی پرشکرگزارہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار دوستی اورتعاون کاپیغام لے کرآئے۔ آرمی چیف نے پاک ایران بارڈرکوامن اوردوستی کا بارڈرقراردیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور  تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، دہشت گرد پاک ایران دوستی سرحد کو غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی بڑھانا دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کا بڑھتا اثر و رسوخ خطے کیلئے خطرہ ہے،علاقائی سطح پر تعاون بڑھا کر اس خطرے کو شکست دینا ہوگی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھ کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق مسئلہ کشمیرحل کیےبغیرامن ممکن نہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وفدایران سے مثبت تاثرات لے کرجارہا ہے۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ