ہیڈلائنز


سفارتکاروں سمیت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے غیرملکی سفیروں کواپنی نقل وحرکت محدود کرنے اورپولیس اوروزارت داخلہ کو آگاہ کیے بغیرتقریبات میں جانے سے اجتناب کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے بعد سفارتخانوں کی سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے سفارتکاروں سمیت دیگرغیرملکیوں کی سکیورٹی مزیدسخت کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روزقومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں سبز انقلاب کے بانی ڈاکٹرنارمن بورلاگ کی100ویں سالگرہ کی تقریب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو سکیورٹی اداروں نے آخری وقت پرشرکت سے روک دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس پروفاقی وزیربرائے تحفظ قومی خوراک وتحقیق سکندرحیات بوسن نے مداخلت کی توانہیں بتایا گیا کہ اگروہ خود این اے آرسی میں امریکی سفیرکی سکیورٹی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں تو انہیں بلالیا جائیگا لیکن وفاقی وزیرنے انہیں منع کرتے ہوئے کہااین اے آرسی امریکی سفیرکی سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتی۔دریں اثنا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بینظیر ایئرپورٹ اسلام پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 53%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 13°C Mostly sunny
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ